نصیرآباد پولیس کی کاروائیاں، 4 مغوی خواتین بازیاب، جرائم میں ملوث 90 ملزمان گرفتار کرلیے

ڈیرہ مراد جمالی(یو این اے )نصیرآباد پولیس کی اہم کاروائیاں 4 مغویہ خواتین بازیاب گھروں دکانوں سے ڈکیتی کرنے والے 2 گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا،اسٹریٹ کرائمز کے گینگ کو بھی گرفتار کرکے موبائلز فون برآمد کرلئے، چوری ڈکیتی قتل آغوا سمیت دیگر وارداتوں و مقدمات میں ملوث 90 ملزمان گرفتار کرلئے اسلحہ منشیات مسروقہ موٹرسائیکلز شیشہ شراب چوری شدہ کاریں بھی برآمد کرلی گئیں،ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس آفیسران کے ساتھ اہم نیوز کانفرنس، ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس آفیسران کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد پولیس کے مختلف تھانہ جات سمیت سی آئی اے نصیرآباد کی مشترکہ کاروائیوں میں اب تک اہم کامیابیاں حاصل کرلی گئیں ہیں، نیوز کانفرنس میں ایس ڈی پی اوز امیر جان مگسی، محمد یاسین جمالی، گلاب خان شیخ، عبدالستار مگسی، ایس ایچ او سٹی حامد علی بمبل سمیت مختک تھانہ جات کے ایس ایچ اوز طالب حسین لاشاری، علی شیر قلندرانی، غلام سرور مینگل، پنھل خان جمالی، انسپکٹر خمیسہ خان تنیہ انسپکٹر محسن، کرم الدین ابڑو اور آئی ٹی انچارج منظور احمد ابڑو بھی شامل تھے، ایس ایس پی نے بتایا کہ کراچی سمیت دیگر علاقوں سے آغوا ہونے والی 4 مغوی خواتین کو بازیاب کرا کے آغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گھروں اور دکانون میں ڈاکے ڈالنے والے 2 بین الصوبائی گرہوں کے اہم کارندوں کو بھی ٹریس کرنے کے بعد قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے جبکہ آغوا ڈکیتی لوٹ مار قتل اقدام قتل چوری و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 90 اشتہاری و روپوش ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 30 اہم ملزمان شامل ہیں اسی طرح پولیس نے دیگر کاروائیوں میں 3 کلو شیشہ 36 بوتلیں شراب 2 کلاشنکوف 1 شارٹ گن، پسٹلز میگزین زندہ گولیا، 8 مسروقہ موٹرسائیکلز، 3 مختلف کاریں جن میں ایک کی مالیت 1 کروڑ سے زاہد ہے جو کراچی سے چھینی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے 7 لاکھ 70 ہزار یوریا کھاد، 23 لاکھ کلو گرام چینی برآمد کرلی گئیں جبکہ 20 دنوں کے دوران تفتیش کے عمل کو موثر بناتے ہوئے 14 ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں جن میں عمر قید بھی شامل سزا ہے، اور کہا کہ 2 سگے بھائیوں کے نامزد 6 ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا گیا ہے اسی طرح راہ چلتے اسٹریٹ کرائمز موبائل چھیننے والے گرہوں کو بھی گرفتار کرکے چھینی گئی موبائل فونز برآمد کرلئی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار میں لایا ہوا ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر ٹریفک پولیس نظام میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے، اور کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشن جن میں حساس پولنگ اسٹیشن بھی شامل ہیں جن کی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کا پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں