کابل میں اہم اجلاس طلب، پاکستان سمیت 19 ممالک کے نمائندگان کو دعوت

ملتان: افغان حکومت نے آئندہ پیر کوکابل میں اہم اجلاس طلب کیا ہے ،جس میں پاکستان،بھارت، چین، ایران ، روس سمیت 19 ممالک کے نمائندگان کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ بین الافغان مذاکرات کے متعلق تجاویزدے سکیں۔
واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید کے 9 جون کے دورہ افغانستان اور امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی بدولت کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ امریکا، افغانستان اور طالبان کے درمیان معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی اور امریکی فوجیوں کی واپسی پر عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں