جام کمال پولیس اور سرکاری افسران کے ذریعے ہمارے حمایتیوں کو دھمکا رہے ہیں، اسلم بھوتانی
وندر(یو این اے )سابق رکن قومی اسمبلی آزاد امیدوار این اے 257 محمد اسلم بھوتانی نے کہاہے کہ ہمارے مخالفین ہمارے ہمدردوں و حمایتیوںکو پولیس اور فشریز کے سہراب مگسی نامی آفیسر کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرکے بھوتانی کارواں سے کنارہ کش ہوکر جام گروپ میں شمولیت اختیار کرکے ان کو کامیاب کریں افسوس کا مقام ہے کہ جام کمال خان عوام کو پولیس اور فشریز کے افسران کے ذریعے ان کے روزگار کے بند کرنے کی دھمکیاں دلوا رہے ہیں انہوں نے کہا لوگوں کو اس قدر تنگ کیا جائے کہ کل ان کی پلٹ کر جواب دینے پر برداشت کرسکیں یہ نا ہو کہ حب لسبیلہ وندر کے غیور عوام کی جانب سے جمہوری طور ان کے خلاف 8 فروری کے دن ووٹ کی طاقت کے ذریعے پریشر پڑے تو عوامی پریشر برداشت کرسکیں یہ نا ہو کہ 9 فروری کے دن عوامی پریشر سے ان کے غبارے پھٹ جائیں انہوں نے کہا کہ جس طرح آج جام گھر گھر جاکر ووٹ مانگ رہے ہیں اگر انہوں نے اپنے دور وزارت اعلی میں لسبیلہ اور حب کے لوگوں کو کچھ دیا ہوتا تو آج ان کو یوں گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آتی انہوں نے کہا کہ اگر بھوتانی برادران میں سے کسی ایک کو بھی ساڑھے تین سال وزارت اعلی کا موقع ملتا تو ہم لسبیلہ اور حب کے لوگوں کو وہ کر دکھاتے کہ جرنل الیکشن میں وہ ہمیں خود پیغام بھیجتے کہ آپ لوگوں کو ہمارے پاس ووٹ مانگنے کے لیے آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جس طرح آپ لوگوں نے ہمارے گھر بیٹھے کام کیے ہیں اسی طرح ہم بھی آپ لوگوں کو گھر بیٹھا کر کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیلہ کے گاں میں جانا ہوا جہاں پرنس علی نے بیس لوگوں کو سرکاری ملازمتیں دیں تھیں بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے لاکھوں روپے دینے کے بعد یہ ملازمتیں حاصل کیں تھی جام کو سن کے چیلوں چپاٹوں کی کرتوتوں نے اس مقام پر پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ وندر میں چند صاحبان نے تو شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری نبھاتے ہوئے ہمارے سائن بورڈز رات کے اندھیرے میں گاڑیوں کے ٹھوکر مار کر گرا دیے اور جب ہمارے لوگوں نے دوبارہ سائن بورڈز کو لگانے کے لیے گئے تو انہوں نے کہا کہ یہ چوک ہمارا ہے یہاں پر ہماری مرضی کے بغیر سائن بورڈز نہیں لگیں گے ہم نے اپنے ساتھیوں کو صبر کرنے کی تلقین کی تاکہ کوئی بدمزگی نہ ہو تو میں ان صاحبان کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنی ان حرکتوں سے باز آئیں وندر کبھی ان کی جاگیر ہوا کرتی تھی جو اب ان کی جاگیر نہیں رہی اس کو وہ کب کا فروخت کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے لوگوں کی دل سے عزت کی ہے اور ان کے دکھ ودرد کو اپنا سمجھا ہے اور ان کی بغیر کسی سیاسی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت کی ہے اسی لیے آج لوگ متاثر ہوکر جوق در جوق ہمارے کارواں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے علو بلوچ گوٹھ رانا بھٹ، لاسی محلہ برادیہ کالونی، صالح سرمستانی گوٹھ مری محلہ حسن آباد میں گرینڈ شمولیتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی محبتوں کا نتیجہ ہے کہ آپ لوگوں نے خصوصی طور پر کونسلر یونین کونسل سونمیانی محمد علی میروانی اور ہماری بہن لیڈی کونسلر یونین کونسل سونمیانی نے اپنی دیرینہ جام گروپ سے وابستگی ختم کرکے بھوتانی کارواں میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ان شااللہ ان کے اور علو بلوچ گوٹھ رانا بھٹ سے تعلق رکھنے والے ہمارے ہمدردوں نے ہمارے بھوتانی کارواں میں شمولیت اختیار کی ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ 2002 میں پہلی مرتبہ جب رانا بھٹ آیا تو مجھے مسجد میں بٹھایا گیا اور اپنے مسائل بتائے گئے میں نے کامیاب ہوتے ہی رانا بھٹ کے لیے روڈ کی اسکیم منظور کیا انہوں نے کہا کہ جب آپ لوگوں کے گوٹھ کے قبرستان پر سرکاری سرپرستی میں قبضہ کیا جارہا تھا اس وقت ہمارے کارواں کے سینئر رہنما ماسٹر غلام رسول انگاریہ نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مراد کانسی سے بات کی تو اس کی جانب سے جواب ملا کہ یہ آپ کے گروپ کے نہیں ہیں یہ جام گروپ سے تعلق رکھتے ہیں پھر آپ کیوں اس مسلے کے بیچ میں آرہے ہیں اس وقت وزیراعلی کے مسند پر جام برجمان تھے ان کی ایما پر یہ سب کچھ کیا گیا تھا اس پر ہم نے ایکشن لیتے ہوئے اعلی سطح پر آواز بلند کیا اور سابق ڈپٹی کمشنر مراد کانسی کے خلاف انکوائری چل رہی ہے کہ اس نے کیسے سرکاری اراضیات کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے فروخت کیا خدارا اپنے بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان زمین خور شیر سے بچیں 8 فروری کے دن چارپائی اور گائے کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کرکے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کریں اور شیر سے بچیں یہ شیر گوشت خور نہیں ہے بلکہ زمین خور ہے اس کو وندر کے لوگوں سے کوئی سروکار نہیں ہے بلکہ وندر کی زمینوں سے محبت ہے تبہی تو وہ وندر کو لسبیلہ میں شامل کرانے کے لیے کبھی کس اور کبھی کسی دوسرے عدالت میں جاکر پیٹیشن دائر کررہے ہیں بھوتانی برادران نے ہمیشہ عوام سے محبت کی ہے کوئی بھوتانی خاندان کے نام پر ایک انچ اراضی گڈانی حب اور وندر سمیت دیگر علاقوں میں درج ریکارڈ ثابت نہیں کرسکے گا اس موقع پر بھوتانی کارواں کے سینئر رہنماں وڈیرہ عبدالستار انگاریہ، انجنئیر امیر بخش دودا، منیر احمد لانگو نے خطاب کیا جبکہ اس موقعہ پر سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، سابق وائس چیرمین ٹان کمیٹی وندر محمد رحیم جدگال بلوچ، سابق کونسلر میونسپل کمیٹی وندر وڈیرہ محمد سلیمان انگاریہ، سید اقبال شاہ جیلانی، ڈاکٹر نور محمد انگاریہ، وڈیرہ محمد خان شیخ، حبیب اللہ، حاجی اختر راجپوت، فیہم عثمان، وڈیرہ سیف اللہ خاصخیلی، و دیگر ان کے ہمراہ تھے علاوہ ازاں انہوں نے وڈیرہ شنگھو شیخ آمدی گوٹھ اور رانا بھٹ میں سابق کونسلر فیض محمد گونگا کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی میں شریک ہوئے۔


