بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا، بنی گالا، زمان پارک اور سرکاری ریسٹ ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے پر غور
راولپنڈی (انتخاب نیوز) توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہیں 6 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل مکمل کرنے کے بعد الگ سیل میں منتقل کردیا گیا۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا یا متبادلہ جگہ پر اس حوالے سے حکومت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی منتقلی کے معاملے پر مختلف تجاویز پر غور ۔بنی گالہ ہاﺅس، زمان پارک اور سرکاری ریسٹ ہاﺅس کو سب جیل قرار دینے پر غور۔ قبل ازیں اڈایلہ جیل سے خبر آئی تھی کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ تاہم اڈیالہ جیل میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں موجود بشریٰ بی بی کو 6 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرک میں منتقل کردیا گیا، بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنہ مکمل کرنے کے بعد انہیں الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے سامان کی مکمل تلاشی اور فگر پرنٹس کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا جبکہ بشری بی بی کو آج توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید اور 787 ملین جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس سے قبل خبریں آرہی تھیں کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد نیب راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی، احتساب عدالت کا حکم ملتے ہی بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا جائے گاتاہم وہ خود اڈیالہ جیل گرفتاری دینے پہنچ گئیں تھیں۔ خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی ، بشرا بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔


