کوئی مائی کا لال جام حکومت کو گرا نہیں سکتا ہے:منظور کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹرمنظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مضبوط سمت پر گامزن ہے کوئی مائی کا لال جام حکومت کو گرا نہیں سکتا ہے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے ساری دنیانے دیکھا کہ بلوچستان حکومت نے اپنی محدود وسائل کے باوجود کورونا جیسی مہلک وائرس کا مقابلہ کیا ہے اور پی ڈی ایم اے کی دن رات انتھک محنت سے ہر مشکل حالات میں پیش پیش رہا ہے جن کی کارگردگی قابل ستائش ہے ان خیالات کااظہار سینیٹرمنظور احمد کاکڑ اور صوبائی وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیاء اللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے دفتر اور وائرہاؤس کے دورے کے موقعے پر کیا اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون،محکمہ افسران فیصل طارق،فیصل پانیزئی،عطاء اللہ سمیت دیگر افسران موجود تھے حکام نے جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال،ٹڈی دل سے نمٹنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس موقع سینیٹرمنظور کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے نے جو کارگردگی دیکھائی دن رات محنت کے افسران اور عملے محنت کی اور قابل ستائش ہے فوری طور پر ایران سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین تفتان سرحد سے بلوچستان میں داخل ہوئے بروقت پی ڈی ایم اے کا عملہ وہاں پہنچا اور فوری طور خیمہ بستی اور کنٹینر سٹی قائم کی ہزاروں کی تعداد میں زائرین،طلباء،تاجر برادری کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھ کر ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت کے ساتھ ملکر پی ڈی ایم اے نے اقدامات کئے جو پر تمام افسران اور ملازمین کو شاباش دیتے ہیں کیونکہ ایسے حالات میں پی ڈی ایم اے کوئٹہ سے 7کلومیٹر تفتان میں سہولیات فراہم کی انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوروناو ائرس ہو یا ٹڈی دل محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا گیا ہے ٹڈی دل کیخلاف محکمہ زراعت کے شانہ بشانہ اپنے وسائل کے ذریعے اس کے خاتمے کیلئے جو کردار پی ڈی ایم اے حکام کی جانب سے سامنے آیا ہے وہ قابل ستائش ہے سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان مضبوط سمت پر گامزن اپوزیشن بوکھلاہٹ میں آکر حکومت گرانے کی دعوے تو کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ حکومت بلوچستان نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور فوری روک تھام کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے بلکہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے پی ڈی ایم اے ا ور دیگر محکموں کی جانب سے بھی اہم کردار شامل ہے صوبائی حکومت کی جانب سے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں تاکہ صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں