بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، اوستہ محمد میں جلسے، جلوسوں پر پابندی عائد

اوستہ محمد(آن لائن)ایس ایس پی اوستا محمد سید جاوید غرشین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب ہورہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے اوستا محمد اور گنداخہ میں پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جلسے چار دیواری کے اندر ہوں گے جلوسوں پر پابندی لگائیں گے کیونکہ سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جلسے ہوں گے داخل ہونے والوں کی جامع تلاشی ہوگی گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو جلسہ گاہ سے دو سو فٹ دور رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ امن امان کے حوالے سے شہری انجمن تاجران صحافی پولیس کی مدد کریں مشکوک گاڑی شخص موٹر سائیکل دیکھیں تو پولیس کو اطلاع کریں تاکہ ہم بروقت اس پر نظر رکھیں ۔سید جاوید غرشین نے کہا کہ بلوچستان پولیس کمزور نہیں اور ہی فوج اور ادارے۔ الیکشن ہوں گے سکورٹی ہائی الرٹ ہے الیکشن میں کوئی خلل نہیں ہونے دیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل امیدواروں کی میٹنگ طلب کیا ہے الیکشن کے روزضابطہ اخلاق کا خیال رکھا جائے گا پر امن ووٹ ہوں گے جس کے ایجنٹ یا بندے نے گڑ بڑ کی تو اد کے اوپربھی اور اس کے امیدوار پر بھی مقدمہ ہوگا بے شک وہ جیت بھی جائے لیکن پرچہ ہوگا اس لیے نظم ضبط کا خیال ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں