دکی سے دو مزدور اغوا، کوئلہ کانوں میں پرچیاں تقسیم، کام بند کرنے کی دھمکی
دکی (صباح نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیدار ندی کے قریب اکبر ترین کے ایریے سے دو مزدور اغواءکرلیے۔ اغواءہونے والے دونوں مزدور کوئلہ کان میں کانکنی کررہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزدوروں کو کوئلہ کان میں کانکنی کے دوران اسلحہ کے زور پر اغواءکرلیا گیا۔ اغواءہونے والے مزدوروں میں مسعود ولد بہاول، حیدر ولد کاکڑ اقوام سلیمان خیل ساکنان پکتیا افغانستان شامل ہیں۔ دونوں کانکنوں کا تعلق افغانستان کے علاقے پکتیا سے ہے۔ پچاس سے ساٹھ مسلح افراد نے مختلف کوئلہ کانوں میں پرچیاں تقسیم کرکے کام بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
Load/Hide Comments


