ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیس آپریشن، 2 انتہائی مطلوب مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے آپریشن میں دو اہم مشتبہ افراد ہلاک۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب اشرف شیخ اور برہان اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔مارے گئے مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جو شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے تخریبی عناصر کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


