حکومت عوام کے گردن کا پھندا بن چکی ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

اوستہ محمد:جمعیت علما اسلام کے سابق صو بائی جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر بلو چستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے گردن کا پھندہ بن چکا ہے حکومت کے خیالوں میں ملک ریاست مدینہ میں بن رہا ہے لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے پٹ فیڈر کی پانی کسانوں کو صیح معنوں میں نہیں ملنے کی وجہ سے شالی کی پنیری جل رہی ہیں کسانوں کو لاکھوں روپے کے سامنا کرنا ہوگا حکومت کے جانے وقت قریب ہے ملکی معیشت تباہ ہورہا ہے حکومت کو کرسی خالی کرکے عوام سے معافی مانگے حکومت کاغذی کاروائی میں اول نمبر پر ہے لیکن حقیت میں صفر سے سے بڑھ کر نہیں جمعیت علما اسلام کی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے سابق صو بائی جنرل سیکر ٹری و اپوزیشن لیڈر بلو چستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے جمعیت علما اسلام ضلع نصیر آباد یونٹ نو آ باد کے سنیئر نائب امیر میر امام دین عمرانی ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے گردن کا پھندہ بن چکا ہے کاغذی کاروائیوں میں ملک مدینے کی ریاست بن رہی ہیں لیکن حکومت کو بخوبی خبر کہ آج عوام ان کے نااہلی کی وجہ سے خود کشی کر رہے ہیں حکومت کرسی کو مضبوط کرنے کے بجائے کرسی خالی کردی انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال نصیرآباد کی پانی من پسند لوگوں میں نوازہ جارہا ہے جب کہ ٹیل میں پانی کی کمی کی وجہ شالی کی پینری جل رہا ہے جس سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ کسان ہمارے ملک کی ریڈھ کی ہڈی ہے لیکن حکومت کی طرف سے انکو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہیں حکومت پانچ سال حکومت رہنے کا جاگتے آنکھوں سے خواب رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی،کابینہ میں کرپٹ لوگوں کو بیٹھا کر خود کو بچا کرنے والوں کی اصلیت عوام جان چکی ہیں اپنی نا اہلی کی وجہ سے ملک کی معیشت کو تبائی کے دہانے کھڑا کردیا ہے لیکن ملک و عوام کا خود کو خیر خواہ کہنے والے جان لے عوام ان کو مزید برداشت نہیں کرسکتی جمعیت علما اسلام نے ہر دور میں عوام کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے خلاف اپنا کردار ادا کیا ہے ملک کو اپنے پیروں پر کھڑاکرنے کیلئے جمعیت علما اسلام ہی واحد حل ہے دین اسلام سے ہی ملک کی تقدیر چمکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں