امریکی فوج کا یمن میں ڈرونز کنٹرول اسٹیشن پر حملہ، متعدد ڈرونز تباہ کر دیے

واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے کہا ہے کہ یمن میں 10 حملہ آور ڈرونز اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں سے تعلق رکھنے والے ایک زمینی کنٹرول سٹیشن کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام)کے ایک بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں حوثی ڈرون کنٹرول گراﺅنڈ سٹیشن اور 10 حوثی ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا جو خطے میں تجارتی جہازوں اور امریکی بحریہ کے بحری جہازوں کے لیے ایک فوری خطرے کا باعث بن رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں