مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، بعض لوگ نہیں چاہتے میں انتخابی مہم کیلئے نکلو، ایمل ولی
چارسدہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے رہنما ایمل ولی کا کہنا ہے کہ بعض لوگ نہیں چاہتے تھے کہ وہ انتخابی مہم چلائیں۔ اے این پی کے رہنما ایمل ولی نے اتمانزئی میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ بعض لوگ نہیں چاہتے تھے کہ میں انتخابی مہم کیلئے نکلوں، مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں لیکن اللہ کا شکر ہے میری انتخابی مہم پرامن رہی۔ ایمل ولی نے کہا کہ الیکشن کے دن پر امن ماحول چاہتے ہیں، اگر کسی نے رویہ بدلا تو ہم بھی نمٹنا جانتے ہیں، کتاب کو ووٹ دینے سے جنت یا دوزخ نہیں ملنی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں کو کہتا ہوں کہ الیکشن کے دن پرامن رہیں، اگر کسی نے رویہ بدلا تو ہم بھی نمٹنا جانتے ہیں، ہم خدمت کیلئے کسی وزارت کے محتاج نہیں۔
Load/Hide Comments


