ن لیگی خواتین نے نیا سیاسی ٹرینڈ متعارف کرادیا، لاہور میں موٹر سائیکل ریلی

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے نیا سیاسی ٹرینڈمتعارف کرا دیا۔ خواتین کارکنان نے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی حمایت میں این اے119 میں موٹر سائیکل ریلی نکالی ۔موٹر سائیکل سوار خواتین کارکنان سارے راستے مریم ،مریم کے نعرے لگاتی رہیں ۔خواتین کارکنان نے مریم نواز شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ۔خواتین بائیکرز نے لاہور کی مختلف سڑکوں، بازاروں اور محلوں کا چکر لگایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں