ایران کا 28 ممالک کو ویزا سہولت سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ
تہران (آئی این پی ) ایران نے ملک سیاحت کی ترقی کیلئے 4 فروری سے 28 ممالک کو ویزا سہولت سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نائب وزیر خارجہ علی رضا بیگ دلی نے کہا ہے کہ بعض ممالک کے شہریوں کے لیے حکومت نے یکطرفہ طور پر بلا ویزا سیاحت سے متعلق حکم نامہ متعلقہ اداروں کو جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں سعودی عرب،قطر،متحدہ عرب امارات ،بحرین، اوز بکستان،تیونس،تنزانیہ،جاپان،انڈونیشیا ،سنگاپور، برازیل، سربیا،بوسنیا ہرزیگووینا ،بیلاروس اور بھارت سمیت 28 ممالک شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


