ڈی آئی خان میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار جاں بحق، 6 زخمی
ڈی آئی خان (انتخاب نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


