جنوبی وزیرستان میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی

پشاور (انتخاب نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کڑیکوٹ روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا پولیس گاڑی کے قریب ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او گشت پر مامور تھے جب دھماکا ہوا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں