ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت کا معاملہ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان صلح ہوگئی

لاہور (انتخاب نیوز) این اے 127 لاہور میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت اور پی پی کے دفتر پر مبینہ حملے کے معاملے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان صلح ہوگئی۔ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔ ن لیگی امیدوار عطا تارڑ کے وکیل طاہر سلہری اور پی پی 160 سے پیپلز پارٹی کے میاں مصباح الرحمان کے بیٹے میاں خالد رحمان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر عمر مقبول کے روبرو صلح نامے پر دستخط کیے اور ایک دوسرے کیخلاف الزامات واپس لے لیے۔ اس کے علاوہ تھانہ کوٹ لکھپت میں دائر درخواستیں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ دونوں نے الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کا عہد بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں