بلوچستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ لاپتہ ہے، بلوچ الیکشن سے دور رہیں، صبغت عبدالحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریاست الیکشن کے ذریعے دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ بلوچستان میں سب کچھ ٹھیک ہے، بلوچ الیکشن سے دور رہے، بلوچستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ لاپتہ ہے، گھر گھر متاثر ہے، ایسے میں الیکشن لواحقین کے ساتھ مزاق ہے، اگر کوئی ووٹ مانگنے آئے تو انہیں اپنے لاپتہ پیاروں کی تصاویر دکھائیں، بلوچستان میں الیکشن نہیں ہوتے ہیں، ادارے اپنی پسند کے کچھ لوگ اسلام آباد لے جاکر کچھ عرصہ ان سے بلوچ قوم کے خلاف بلز پاس کرواتے ہیں اور وہ بیچارے خوش ہوتے ہیں کہ بلوچستان کی قسمت کے فیصلے ہمارے دستخط سے ہوتے ہیں۔
Load/Hide Comments


