18 قومی اور 40 صوبائی نشستیں جیتیں گے، فاروق ستار کا دعویٰ
کراچی ( آن لائن ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماءفاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ 18 قومی اور 40 صوبائی نشستیں جیتیں گے، ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرکے میدان میں اترے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2018ءمیں پی ٹی آئی کو کراچی سے بساط سے زیادہ سیٹیں دی گئیں، 2018ءمیں کراچی سے جیتنے والے پریشان اور جتانے والے حیران تھے، تب ایم کیو ایم کمزور تھی لیکن اس بار ایم کیو ایم متحد اور متحرک ہوکر الیکشن لڑ رہی ہے، ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرکے میدان میں اترے ہیں بقیہ 18 قومی اسمبلی اور 40 صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتیں گے۔فاروق ستارکا کہنا ہے کہ انتخابات 2024ءمیں بہتر لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے، پیپلزپارٹی کس بنیاد پر کراچی سے سیٹیں جیتے گی؟ پیپلزپارٹی 15سال میں پانی فراہم نہیں کرسکی۔
Load/Hide Comments


