ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری، آر او دفاتر کے باہر آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار تعینات
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سکیورٹی کے لیے ریٹرننگ افسران (آر او) کے دفاتر کے باہر آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار تعینات کردیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کا الیکشن عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے، اہلکار گنتی کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز دفاتر کے باہر سکیورٹی دینے کے پابند ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ نے اس سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر رکھا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطاق اہلکار صرف آر اوز کے دفاتر کی بیرونی سکیورٹی کے لیے تعینات ہیں، انتخابی عملہ آر اوز کے دفاتر کے اندر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


