اختر مینگل این اے 261 پر کامیاب، نواب ثنا اللہ زہری ہار گئے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی پہلی نشست کا سرکاری حتمی نتیجہ جاری کردیا جس کے مطابق قلات سے قومی اسمبلی کے حلقہ 261 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل کامیاب ہو گئے۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔261، قلات سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل 3ہزار 404 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔پیپلز پارٹی کے سردار ثنااللہ زہری 2ہزار 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ووٹرز کی ک±ل تعداد 3لاکھ 7ہزار 143 تھی جس میں سے 12ہزار 204 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، اس طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 3.97 فیصد رہی۔
Load/Hide Comments


