سندھ حکومت کی وفاق اور دیگر صوبوں کو نجی اسکولزکو بلا سود قرضے دینیکی تجویز

کراچی:سندھ حکومت نے وفاق اور دیگر صوبوں کو نجی اسکولز بالخصوص چھوٹے نجی اسکولز کو بلا سود قرضے فراہم کرنے کی تجویز دے دی۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں اس حوالے سے تجویز پیش کی۔اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم بھی شریک تھے۔سعید غنی نے کہا ہے کہ نجی اسکولز موجودہ صورتحال میں شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور اگر انہیں اس طرح کا سپورٹ حکومت کی سطح پر ملے گا تو اس سے بلواسطہ اور بلا واسطہ بچوں کو ہی فائدہ ہوگا۔اگر اسٹیٹ بینک اس قرض پر کوئی سود لینا چاہتی ہے تو یہ سود وفاقی حکومت ادا کردے. ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے ان اسکولوں کو ریلیف فنڈز فراہم نہیں کئے جاسکتے البتہ اگر اسٹیٹ بینک کے ذریعے بلا سود قرض یا قرض پر سود وفاق برداشت کرلے تو یہ ممکن ہوسکتا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم سمیت تمام صوبائی تعلیم کے وزراء کی جانب سے سعید غنی کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم سے بات کرکے ان کو اس تجویز سے نہ صرف آگاہ کیا جائے گا بلکہ ان سے اس پر عملدرآمد کے لیے بھی تجویز دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں