اداروں سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہونے کے شبے میں لیویز اہلکار کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ (این این آئی) ڈپٹی کمشنر پشین نے ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے شبے میں لیویز اہلکار کو معطل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پشین نے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر لیویز فورس کے سپاہی حکیم آغا کو معطل کردیا اور واقعہ کی تحقیقات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کاریزات کو تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے اسکی رپورٹ فراہم کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں