اسرائیل کا رفح میں زمینی آپریشن کا فیصلہ، برطانیہ، سعودیہ، امارات سمیت کئی ممالک کی مذمت

دبئی(این این آئی)اسرائیل نے شمالی غزہ اور خان یونس کے بعد رفح شہر میں بھی زمینی آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور لبنان نے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تباہ حال فلسطینیوں کی مزید تباہی کا اقدام قرار دیا ہے۔اسرائیلی فیصلے کے بعد حماس نے بھی خبردار کر دیا کہ اسرائیل کا رفح میں زمینی آپریشن یرغمالیوں کی رہائی بات چیت کو ختم کردے گا۔اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یونیسیف نے رفح میں زمینی آپریشن کے اسرائیلی منصوبے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفح میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی پہلے ہی کئی بار بے گھر ہوچکے ہیں، ان کے پاس رفح سے آگے جانے کی کوئی جگہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں