حضرت امام حسینؓ کایوم ولادت آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
جہانیاں (آن لائن) نواسہ رسول ،سید الشہداءحضرت امام حسینؓ کایوم ولادت14فروری بدھ بمطابق 3شعبان المعظم کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں جشن ولادت حضرت امام حسینؓ کی محافل،سیمینارز،کانفرنسز اور مختلف تقریبات منعقد ہوں گی امام بارگاہوںاور مختلف مساجد میں منعقدہ تقریبات سے ممتاز علماءکرام و خطیب حضرات خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول حضرت امام حسین کی سیرت مطہرہ پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔
Load/Hide Comments


