ڈرگ مافیا کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹر مالک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، نیشنل پارٹی
پنجگور (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پنجگور میں ایک پرامن احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا بلوچستان میں 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلیاں اور پیسے لے کر نتائج کی تبدیلی کے خلاف نیشنل پارٹی پنجگور کے زیرِ اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بازار کے مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے بسم اللہ چوک کے قریب احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں مظاہرین نے نعرے لگائے گئے کہ بلوچستان میں کابلی ایم این اے اور کابلی ایم پی اے نامنظور رشوت لے کر جالی نمائندوں کو عوام پر مسلط کرنا نامنظور اور احتجاجی مظاہرے سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی پھلیں بلوچ قائم مقام صدر کامریڈ مجیب الرحمٰن سابقہ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ آصف مجید ظفر بختیار بی ایس او بچار کے عامر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہی کہ بلوچستان میں قوم پرست پارلیمانی پارٹیوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جو کہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کردیا گیا ہے جسے عوام کے خواہشات کے برعکس غیر منتخب لوگوں سے پیسے لے کر بزور طاقت کامیاب کروایا گیا ہے جس سے لوگوں میں پارلیمانی سیاست کے حوالے سے مایوسی پھیلائی جارہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ گوادر، کیچ، کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں باپ ، بیٹے اور داماد کو جالی ووٹوں سے کامیاب کروایا گئے ہیں ملک شاہ گوادر میں آکر صرفِ پانچ سو افراد کا نام لیں ہم بھی سیاست سے دستبردار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان افسران کا مستقبل تاریک ہے جنہوں نے کروڑوں روپے لے کر نتائج تبدیل کردیئے۔ مقررین نے کہا کہ اس ملک میں حق حقوق مانگنے سے نہیں بلکہ چھیننے سے ملتے ہیں، بلوچستان میں عوام کے مینڈیٹ کو فروخت کیا گیا ہے نیشنل پارٹی کے ورکرز اپنے حقوق کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ایک سیاسی شخصیت کی بجائے ڈرگ مافیا کو کامیاب قرار دے کر عوام پر مسلط کیا گیا ہے لوگوں کے حق رائے دہی کا احترام کرکے عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہونے پر ڈاکٹر مالک کے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔


