پی بی 14 پر پیپلز پارٹی امیدوار کامیاب ہوا، ری کاﺅنٹنگ کے حکم پر عمل کیا جائے، صدیق قمبرانی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14سے پیپلز پارٹی کے رہنماءسردار صدیق قمبرانی نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 14 کے ریٹرنگ آفیسر عبدالغنی علیزئی نے انتخابات میں بدترین دھاندلی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول قمبرانی کی جیت کو ہار میں تبدیل کر دیا ہے،ہماری درخواست پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے حلقے کے انتخابی نتائج روکتے ہوئے ری کاﺅنٹنگ کا حکم دیا مگر آر او اپنے دفتر سے غائب ہے اور ری کاﺅنٹنگ نہیں کروا رہا جس پر الیکشن کمیشن نے اسے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے، الیکشن کمیشن فارم 45 کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول قمبرانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور آر او عبدالغنی علیزئی کیخلاف سخت ترین کارروائی کرے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14سے پیپلز پارٹی کے رہنماءسردار صدیق قمبرانی، بخت بانو و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریاست کو ماں تسلیم کرتے ہیں اور ریاست کے بڑوں کو اپنا دکھڑا سنانے آئے ہیں، بلوچستان کے ضلع نصیر آباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 14 میں پیپلز پارٹی کے امیدوارسردار غلام رسول کو اپنے مخالف ن لیگی امیدوار محمد خان لہڑی پر واضح برتری حاصل تھی، تاہم آر او عبدالغنی علیزئی نے بدترین دھاندلی کرتے ہوئے نتائج میں ردوبدل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول قمبرانی کی جیت کو ہار میں تبدیل کر دیا اور ن لیگ کے ہارے ہوئے امیدوار محمد خان لہڑی کا کامیابی کا اعلان کردیا جس پر ہم نے الیکشن کمیشن رابطہ کیا اور دھاندلی کیخلاف درخواست دی جس پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے حلقہ کے انتخابی نتائج کو روکتے ہوئے ری کاﺅنٹنگ کا حکم دیا مگر متعلقہ آر او ری کاﺅنٹنگ کروانے کے بجائے دفتر سے ہی غائب ہوگیا ہے، جس پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے اس توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ آر او نے حلقےمیں بدترین دھاندلی کیلئے تمام پولنگ اسٹیشنز پر اپنے عزیز اور رشتہ داروں کو تعینات کیا اور جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹرز کی اکثریت تھی وہاں کم پولنگ عملہ تعینات کیا تاکہ وہاں کم سے کم ووٹ پول کئے جا سکیں مگر اس کے باوجود لوگوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرایا،انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ن لیگی امیدوار کی کامیابی کے نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیکر پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار غلام رسول کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے اور ا?ر او عبدالغنی علیزئی کیخلاف سخت ترین کارروئی کی جائے،اس موقع پر پی پی راہنمائ بخت بانو کا کہنا تھا کہ ا?ر او عبدالغنی نےحلقے میں بدترین دھاندلی کرکے انتخابات کے عمل کو داغدار کر دیا ہےجسکے ہمارے پاس نہ صرف فارم 45 بلکہ ویڈیو کی صورت میں ثبوت بھی موجود ہیںلہذاٰ الیکشن کمیشن پی پی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔


