پی ایس ایل 9 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا دوسرا میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں کوئٹہ نے زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔گلیڈی ایٹڑز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ 20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ل±وک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔