ڈی آئی خان میں تھانے پر مسلح افراد کا حملہ مقامی لشکر اور پولیس نے ناکام بنا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں تخریب کاروں کا تھانہ چودھوان پر ایک اور حملہ ، چودھوان پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر حملے کو ناکام بنا دیا۔تھانہ چودھوان پر مسلح افراد نے رات کے وقت اچانک حملہ کردیا، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ، اس دوران مقامی مساجد میں تخریب کاروںکےخلاف اکٹھا ہونے کے اعلانات کئے گئے جس کے بعد مقامی لوگو ںنے پولیس کےساتھ مل کر مسلح افراد کےخلاف لشکر کشی کی بعد میں تھرمل کیمروں میں نظر آنے والے تخریب کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ذرائع کے مطابق پولیس نے تھرمل کیمروں کے ذریعے تخریب کاروں کو پہلے دیکھ لیا تھا ،جس کی وجہ سے حملہ بھی ناکام ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں