صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو طلب کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 19 فروریکو سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے اعلامیے بھی جاری کردیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے شق 1 میں دیے گئے اختیارات کے تحت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 19 فروری بروز پیر دوپہر 3 بجے سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں، سینیٹرز الوداعی تقاریر کریں گے۔ 19 فروری کو ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔ اجلاس میں سینیٹ اراکین کی طرف سے الوداعی تقاریر کی جائیں گی۔49 سینیٹرز اپنی 6 سال مدت پوری کرنے پر اگلے مہینے ریٹائرڈ ہو جائینگے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شِق ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس طلب کیا تھا۔خیال رہے کہ آئینِ پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب رواں سال مارچ میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں