190 ملین پاﺅنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
اسلام آباد(یو این اے)190ملین پاونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی ایک بار پھر مخر ہوگئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل میں سماعت کرنا تھی، فاضل عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا۔جج کی عدم دستیابی کے باعث ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز نئے جج کی تعیناتی کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


