نیشنل پارٹی کے امیدوار نے پی بی 29 سے اسد اللہ بلوچ کی کامیابی چیلنج کردی
پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور حلقہ پی بی 29 پنجگور ون سے نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی محمد اسلام بلوچ نے الیکشن کمیشن اسلام آباد میں حلقہ پی بی 29 پنجگور ون سے مخالف امیدوار اسد اللہ بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کرکے اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور فنگر ویریفکیشن کے ساتھ دوبارہ ری پولنگ کیلئے درخواستیں دائر کردی ہیں، کیس کی سماعت 22 سے23 فروری کو ہوگی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مخالف امیدوار کی جانب سے بوگس ووٹ ڈالے گئے ہیں اور چند پولنگ اسٹاف اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، بم دھماکے اور قیمتی جانوں کا ضیاع کرکے اپنے حق میں بوگس ووٹ ڈال کر کامیاب کروایا ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ آفیسر اور دونوں فریقوں بی این پی عوامی کے اسداللہ، بلوچ نیشنل پارٹی کے حاجی محمد اسلام بلوچ کو 23 فروری کو مع ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔


