پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجو حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر کم ہونے کے باوجود بھی حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی وفاقی حکومت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے،پیٹرول کی قیمت 50روپے فی لیٹر مقرر کی جائے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 35ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جس کی مناسبت سے پاکستان میں فی لیٹر پٹرول 50روپے ہونا چاہیے لیکن اس وقت پٹرول 112روپے فی لیٹر پر فروخت کیا جارہا ہے جو کہ عوام کیساتھ ناانصافی ہے،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام سے نہیں بلکہ اپنی جیبیں بھرنے سے مطلب ہے وہ نہیں چاہتے کہ عوام کو ریلیف ملے جسکی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی،بے روزگاری،افلاس،غربت عروج پر ہیں،آج عوام کو میاں نوازشریف کا سنہرا دور یادآرہا ہے کہ جب ملک اورعوام خوشحالی کی راہ پر گامزن تھے لیکن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سلیکٹڈ نا اہل حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا گیا حکومت کی نااہلی پر سلیکٹرز بھی پریشان ہیں تبدیلی کے دعوے محض دعوے نکلے جھوٹی تبدیلی کی دعوے دار حکومت نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمتوں کو فوری طور پر 50روپے فی لیٹر کی سطح پر لایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں