نوشکی میں دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی

نوشکی (یو این اے) ضلع نوشکی میں دو گروہوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کلی مبارک کیشنگی میں جمعرات کے روز دو گروہوں کے درمیاں مسلح تصادم میں ایک شخص محمد خان ولد محمد گل موقع پر جاں بحق جبکہ محمد ابراہیم ولد لعل بخش سرگل ولد محمد گل اور خیر بخش ولد عبدالغنی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا، تصادم کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی نوشکی لیویز واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں