سیندک: خام مال بنانے کا کام 8 مہینے بعد بحال
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع چاغی میں قانم پاک چین اشتراک سے قائم سیندک کاپر،گولڈ پراجیکٹ میں خام مال بنانے کا کام 8 مہینے بعد دوبارہ بحال ہوگیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی کمپنی MRDL کے چیئرمین Mr Xuping نے کہا کہ سیندک کاپر،گولڈ پراجیکٹ پاکستان اور چین کا عظیم منصوبہ اور علاقے میں خوشحالی کی نوید ہے۔اور حالیہ COVID 19 کی صورتحال کے پیش نظر اس پر کام عارضی طور پر معطل رہا انہوں نے حکومت پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حکومت کے خصوصی تعاون اور دلچسپی سے خام مال بنانے کی مشینیں اور آلات کو چین سے منگوائے گئے۔چیئرمین MRDL نے کہا کہ Cpec اور دوسرے عظیم منصوبے پاک چین دوستی کے عملی نمونے ہیں اور ان سے خطہ میں خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔
Load/Hide Comments


