بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی

کوئٹہ( این این آئی) مسلم لیگ ( ن) نے بلو چستان میں حکومت سازی سمیت اہم امور طے کر نے کے لئے پار لیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔ مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے ہفتہ کو بتایا کہ مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل کی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا جس میں مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، جام کمال خان ،نواب جنگیز مری ، میر عاصم کر دگیلو، میر سلیم کھو سہ ،زرک مندوخیل ،ولی نوزئی،محمد خان لہڑی ،کیپٹن (ر ) خالق اچکزئی ،بر کت رند سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں بلو چستان میں حکومت سازی مرکزی قیادت اور اتحادیوں کے ساتھ معاملات طے کر نے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔کمیٹی میں شیخ جعفر خان مندوخیل ، جمال شاہ کاکڑ، نواب جنگیز مری ، میر عاصم کر دگیلو، میر سلیم کھو سہ ،کیپٹن (ر ) خالق اچکزئی ،بر کت رند شامل ہونگے جو مرکزی قیادت اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں میں رہتے ہوئے صوبائی سطح پر حکومت سازی کے امور کو طے کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں