ڈی ایف اے پنجگور محکمہ تعلیم کی دی گئی اراضی فروخت کرنے سے بعض رہے، پیپلز پارٹی مکران ڈویژن

پنجگور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین نے کہا ہے کہ ڈی ایف اے پنجگور عوام کے صبر کو اپنی طاقت اور من مانی نہ سمجھے ڈی ایف اے پنجگور کی اراضی پنجگور کے قوم کا اثاثہ ہے، ڈی ایف اے پنجگور کی کابینہ دو سال کی مہمان ہے، دو سال میں اراضی کو فروخت کرکے پنجگور کے ہزاروں کھلاڑیوں کے اسپورٹس ٹیلنٹ کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کرے یہ ہر گز برداشت نہیں کریں گے، محکمہ ایجوکیشن نے یہ زمین چند افراد کو دکانیں تعمیر کرنے کیلئے نہیں دی، محکمہ ایجوکیشن سے غیر مشروط ایگریمنٹ اسپورٹس کی بہتری کیلئے ہوا ہے، اس ایگریمنٹ کے تحت یہ ادارہ چلے گا، اس کی زمین پر دکانوں کی تعمیرات نہ محکمہ ایجوکیشن کو قبول ہے نہ کہ یہاں کے عوام اور اسپورٹس مینوں کو گزشتہ کئی سال سے ایک گروپ ڈی ایف اے کے کابینہ پر قابض ہو کر زمینوں کو قسطوں میں فروخت کررہا ہے، ایسا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ ڈی ایف اے کے ذمہ داروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ علاقے کے لوگوں کو دست و گربیان نہ کیا جائے، تعمیرات کو فوری روکا جائے، ہم ڈپٹی کمشنر پنجگور، محکمہ ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہیں اس غیر قانونی تعمیرات کو روکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں