اتحادیوں سے کوئی اختلاف نہیں، پیپلز پارٹی، بی اے پی کیساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، ن لیگ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی میں رابطے اور مشاورت جاری۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی مل کر حکومت بنائیں گی، 3 جماعتی اتحاد میں کابینہ کی تقسیم پر معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ بلوچستان سے ن لیگ کے نو منتخب ارکان کے اجلاس میں حکومت سازی پر بات ہوئی۔ حکومت سازی، وزارت اعلیٰ، اسپیکر پر معاملات دو روز میں طے پا جائیں گے۔ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں میں حکومت سازی سے متعلق کوئی اختلاف نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں