صدر نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 21ویں روز اسپیکر خود اجلاس بلا سکتا ہے، اسحاق ڈار

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن سینیٹر اور سینئر رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی پہنچنے پر سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ 21ویں روز اسپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، 21 دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تاریخ کے حوالے سے سمری صدرمملکت کو بھیج دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق انتخابات کے 21 روز کے اندر اجلاس بلایا جانا لازم ہے، 21 روز 29فروری کو مکمل ہونا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں