چمن، مسلح تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق 9زخمی
چمن: پاک افغان سرحدی شہر چمن میں معمولی تنازعہ پر جھگڑے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9زخمی ہوگئے ہیں، شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پرانہ چمن کے مقام پر ایک ہی خاندان کے افراد کے درمیان معمولی تنازعہ پر لڑائی جھگڑا اسلحہ کا آزادانہ استعمال لاٹھیوں اور چاقوؤں کے وار سے 2افراد جاں بحق جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں اور ہلاک شدگان میں اسماعیل،عبدالمنان ولد عبدالغفور،محمدرحیم،دلبر خان،محمدزمان،رفیع اللہ،عزت اللہ، محمدیوسف،روزی خان،عباس خان،محمدنسیم اورزین الدین شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ لڑائی اورجھگڑے کی خبر پورے شہر میں پھیل گئی اور ہسپتال کے سامنے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
Load/Hide Comments


