بلوچستان کے 11 سینیٹرز مارچ میں ریٹائر ہو جائیں گے

کوئٹہ(یو این اے )مارچ میں بلوچستان کے گیارہ سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے، جس پر نو منتخب صوبائی اسمبلی ان خالی نشستوں پر سینیٹرز کا انتخاب کرے گی۔سینٹ ذرائع کے مطابق 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ، علما کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، بلوچستان عوامی پارٹی بی اے پی کے حمایت یافتہ 6 آزاد سینیٹرز بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہوں گے۔ بی اے پی حمایت یافتہ آزاد سینیٹر انوار الحق کاکڑ مستعفی ہوچکے ہیں، نیشنل پارٹی کے 2، جمعیت اور پشتونخوامیپ کا ایک ایک سینیٹر ریٹائر ہورہا ہے، جب کہ 6 سال بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی بلوچستان سے اپنے سینیٹرز کا انتخاب کر سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں