اسرائیل کا رمضان المبارک میں مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر ممکنہ پابندی پر غور

تل ابیب(آئی این پی)اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کے سکیورٹی وزیر بن گویر کے بیان کے بعد اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اب بھی رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر ممکنہ پابندی پر غور کر رہا ہے، ایوی ہیمین نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مسئلہ اب بھی کابینہ میں زیر بحث ہے۔ حتمی فیصلہ سکیورٹی اور صحت عامہ کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا،مزید برآں ایک اسرائیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگی کونسل نے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کو ایک سائیڈ پر کرنے کا فیصلہ کیا اور ان پابندیوں کو مسترد کردیا جو بن گویر نے ماہ رمضان میں اسرائیلی عربوں کے خلاف مسجد اقصی میں نماز کے حوالے سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں