خضدار میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، چوری ڈکیتی کی وارداتوں نے لوگوں کا جینا محال کردیا
خضدار(بیورورپورٹ) خضدارمیں مہنگائی عروج پر پہنچ گیا ہے سبزیوں کو اچانک دو روز سے پر لگ گئی ہے سبزی کی ریٹ مرغی کے ریٹ کے برابرآگیا ہے غریب کھائے تو کیا کھائیں ہرچیز کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہے ٹماٹراور سبزی کی قیمت سینچری تک پہنچ گئی ہے، سبزی منڈی میں 100 روپے والے ٹماٹر 150 روپے کا کا بکنے لگاہے ایک چیز سستا کی جاتی ہے تو دوسری چیز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہی ہے مہنگائی کے مارے غریب عوام کی نصیب میں سبزی کھانا نہیں ہے غریب کی کوئی والی وارث نہیں ہے سبزی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے سبزی فروش سرکاری نرخنامہ کی دھجیاں اڑادی ہے مرغی ٹماٹر، بھنڈی، کدو، گوبی، بنیگن کی قیمتیں بھی زبردست بڑھ گئی ہے گوشت ویسے غریب لوگوں کی قسمت میں نہیں رہا ہے اب غریبوں کو سبزیاں کھانے کیلئے نہیں چھوڑا جارہا ہے گزشتہ دو روز سے اچانک ٹماٹر اور بھنڈی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے سبزی مارکیٹ اور ریڈی بانوں سے قیتمیں پوچھنے پر خریدنے پر جیب اجازت نہیں دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار خضدار کے عوامی حلقوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مافیازکو لگام دیں مافیاز خضدارشہر میں لوگوں کو بیدردی سے لوٹاجارہا ہے اور من مانی ریٹس پرہرچیز کو فروخت کی جارہی ہے غریب عوام لوٹنے لگی ہے اچانک ٹماٹر اور سبزی کی قیمتیں بڑھادینا غریبوں کو سوکھی روٹی کھانے پر مجبور کر رہی ہے۔ دوسری جانب خضدارمیں ایک مرتبہ پھر چور ڈاکوؤں رہزنوں نے سراٹھالیا ہے شہر بھر میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے خضدار انتظامیہ چوروں ڈاکوؤں زہزنوں کو گرفتار کریں خضدار میں عوام بے یارومددگار چوروں کی ہاتھوں لوٹنے لگی خضدارچوروں نے شہر میں اپنا کنٹرول سنبھالیا ہے محلہ جعفرآباد میں چوروں کی موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں عام ہے شہری ان کے شر سے محفوظ نہیں ہے پولیس کے گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوروں نے سراٹھالیا ہے لوگوں سے موٹرسائیکل نقدی موبائل چھیننا جارہاہے رات کو گھروں میں نقب لگاکر موٹرسائیکل اور قیمتی سامان اٹھایاجاتاہے خضدار میں شہری سے نئے سی ڈی 70موٹرسائیکل کو بندوق کی نوک پر چھین کی کوشش مزاہمت پر شدید زخمی خضدار میں چوری کی وارداتیں عروج کو پہنچ گئی ہے مگر پولیس کو اس بارے علم تک نہیں ہے شہری لٹ رہی ہے انتظامیہ خواب خرگوش کی مزہ لے رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پاکر لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔


