تہران میں ایک اور دھماکا، پچھلے دو ہفتوں تیسرا بڑا دھماکا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مغر بی حصے میں ایک بڑا دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے جوہری پلانٹ اور آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے جب کہ اسی علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی اہم عسکری تنصیبات بھی موجود ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے میں پاسداران انقلاب کی میزائل تنصیب یا گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے معمولی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ہی دو دھماکے خوجر اور نطنز میں فوجی تنصیبات اور جوہری پلانٹ میں ہوئے تھے۔تینوں دھماکوں کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور نہ کسی غیر ملکی قوت یا کسی شدت پسند جماعت نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جس کے باعث ناقدین تینوں دھماکوں کو اندرونی بغاوت یا کوتاہی سے تعبیر کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایران کے مرکزی جوہری پلانٹ کے سینٹری فیوجز شعبے میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔


