دس سال بعد پاکستان ٹیکنالوجی سپرپاور بنے گا۔ جواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوھدری کا ٹوئٹ کہا وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق میڈ ان پاکستان کے منصوبوں کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنایا۔ دس سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق میڈ ان پاکستان کے منصوبوں کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنایا۔ پاکستان میں سینیٹائزر سے ماسک تک یا تو مل ہی نہیں رہے ہوتے یا بلیک فروخت ہوتے ہیں لیکن آج اپنی ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اورکروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کی جاری ہے۔اگلے مرحلے میں فیصل آباد میں دو سو ایکڑ پر ہیلتھ سٹی اور لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس وٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنانے جا رہے ہیں، ان زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری اور بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔ دس سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل


