دنیا بھر میں میٹا سروس ڈاﺅن، ایلون مسک نے ٹرول کرتے ہوئے میم شیئر کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کی سروسز کے اچانک بند ہونے کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے اسے ٹرول کردیا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں فیس بک سمیت میٹا کی دیگر سروسز اچانک بند ہوگئیں۔ دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اکاو¿نٹس کے سیشنز خود بخود ایکسپائر ہوگئے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو فیس بک نے ان کے پاس ورڈ کو ہی غلط قرار دے دیا۔ میٹا سروسز ڈاﺅن ہونے پر ایکس کے مالک ایلون مسک نے اسے ٹرول کردیا۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ یہ پیغام پڑھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے ہمارے سرورز کام کررہے ہیں۔ ایلون مسک نے میٹا کمپنی کو ٹرول کردیا۔ ساتھ میں ایلون مسک نے ایک میم بھی شیئر کی جس میں میٹا سروسز ایکس کو سلیوٹ کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں