سبی، کاروکاری کے الزام میں خاتون قتل

سبی:بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے تلی میں کاروکاری کے الزام میں خاتون کو گلہ گھونٹ کر قتل کردیاگیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع سبی کے گاؤں تلی میں ایک شخص نیاز محمد ولد میاں خان نے نے اپنی بیوی کو کاروکاری کے الزام میں گلہ گھونٹ کر قتل کردیاگیا،خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں