ماہ رمضان کے پیش نظرسرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا

کوئٹہ(انتخاب نیوز)حکومت بلوچستان نے ماہ رمضان میں دفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جن دفاتر میں پانچ روز کام کرتے ہیں ان کے اوقات کار سوموار سے جمعرات صبح 9سے دوپہر 3بجے اور بروز جمعہ دوپہر 1بجے تک ہو گا اور جن دفاتر میں ہفتے کے چھ دن کام ہوتا ہے ان کے اوقات کار سوموار سے جمعرات اور ہفتہ صبح9سے دوپہر 2بجے تک جبکہ بروز جمعہ صبح 9سے دوپہر 12بجے تک ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں