صدارتی انتخاب، نیشنل پارٹی دو حصوں میں تقسیم، طاہر بزنجو اور اکرم دشتی نے محمود خان کو ووٹ دیا
کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی صدارتی انتخاب کے موقع پر 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی مرکزی صدر اور 4 اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومتی حمایت یافتہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو جبکہ پارٹی کے 2سینیٹرز نے سنی اتحاد کونسل اور اپوزیشن کے صدارتی امیدوار محمود خان کو ووٹ دیئے ہفتہ کو ملک کے چاروں صوبائی ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے پولنگ ہوئی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور اراکین صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ ، خیر جان بلوچ اور ام کلثوم نے حکومت کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دیا جبکہ سنی اتحاد کونسل اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برملا اس بات کا اظہار کیا کہ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ رات تک ہمارے ساتھ تھے پتہ نہیں کس وجہ سے پھسل گئے اور ان کے 2 سینیٹرز طاہر بزنجو اور اکرم دشتی نے مجھے ووٹ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں ہمارا نام لیکر بتائیں کہ ہم نے آپ کو ووٹ دیا ہے اس کا ثبوت بھی پیش کرسکتے ہیں اس حوالے سے سینیٹر اکرم دشتی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ہم پہلے ہی اپوزیشن کے ساتھ اس کے امیدوار کو صدارتی انتخاب میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرچکے تھے اب ڈاکٹر مالک بلوچ اور دیگر نے بلوچستان میں آصف علی زرداری کو ووٹ دیا ہے اس کے علاوہ نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے بھی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی صدر کے فیصلے کے تحت صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دیا ہے۔


