افغانستان، سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 طالبان ہلاک، متعدد زخمی

کابل: افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں صوبہ تخار کے ضلعی خاوج گھار میں اس وقت ہوئیں جب طالبان کے ایک گروپ نے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔ فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ کے نتیجے میں تین طالبان جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دونوں فریقین کے درمیان جھڑپیں آدھا گھنٹہ تک جاری رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں