بلوچستان میں بارش اور برفباری کا نیا سسٹم داخل، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،این ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اوربرفباری کانیا سسٹم داخل ہوگیا ، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں،پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔وادی کوئٹہ اورگردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں تیرہ مارچ تک بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےکے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کاامکان ہے، بارشوں سے متاثرہ اضلاع کےڈی سیز نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کردیا ہے۔ جبکہ جھل مگسی،تربت،لسبیلہ،اورماڑہ ،پنجگور،جیوانی اورپسنی میں بھی کہیں ہلکی کہیں تیزبارش ہوئی جبکہ گوادراورگرونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں